ڈی جی نیب کا قاضی کمپلیکس ایم ٹی آئی نوشہرہ کا دورہ 

ڈی جی نیب کا قاضی کمپلیکس ایم ٹی آئی نوشہرہ کا دورہ 

  

پبی (نما ئندہ  پاکستان) ڈائریکٹر جنرل نیب خیبرپختونخوا ضیاء اللہ نے قاضی حسین احمد میڈیکل کمپلیکس ایم ٹی آئی نوشہرہ کا دورہ کیا ڈین نوشہرہ میڈیکل کالج/ہسپتال ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر انور خان وزیر اور میڈیکل ڈائریکٹر ڈاکٹر اقتدار الدین نے ڈائریکٹر جنرل نیب خیبرپختونخوا اور ان کے ہمراہ ٹیم کو ہسپتال آمد پر خوش آمدید کہا اور ہسپتال کے بارے میں بریفینگ دی اس موقع پر ہسپتال اور میڈیکل کالج کی ایڈمنسٹریٹو سٹاف موجود تث جن میں ڈائریکٹر فائنانس اکرام اللہ خان، ڈائریکٹر ایڈمن عبد الباسط، ڈپٹی میڈیکل سپرنٹینڈنٹ اور مزید سٹاف مو جود تھے بریفننگ کے بعد ڈائریکٹر جنرل نیب خیبرپختونخوا نے اپنے ٹیم کے ہمراہ ہسپتال کا مختصر دورہ کیا جس میں ایکسیڈنٹ و ایمرجنسی، آئی بی پی سیکشن اور متعدد وارڈذ شامل تھے۔ ڈائریکٹر جنرل نیب خیبرپختونخوا نے دورہ کے بعد ہسپتال ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر انور خان وزیر اور میڈیکل ڈائریکٹر ڈاکٹر اقتدار الدین کی ہسپتال کے لئے خدمات کو سراہامزید برآں ڈائریکٹر جنرل نیب خیبرپختونخوا نے قاضی حسین احمد میڈیکل کمپلیکس ایم ٹی آئی نوشہرہ کو باقی ایم ٹی آئی ہسپتالوں میں اچھا پایا