انجینئرز صارفین کو بہتر سروسز فراہم کریں، اللہ یار بھروانہ
ملتان(نیوز رپورٹر)چیف ایگزیکٹو آفیسر میپکو انجینئر مہر اللہ یاربھروانہ نے کہا ہے کہ نئے بھرتی ہونے والے انجینئرز اپنی صلاحیتیں میپکو کی بہتری کے لئے دیانتداری اور لگن سے استعمال کریں۔ میپکو نے انہیں نہ صرف اپنا حصہ بنایاہے بلکہ انہیں فیلڈ کے لئے ٹرینڈ کیاہے تاکہ وہ عملی میدان میں کمپنی اور اس کے صارفین کی امیدوں پر پوراا ترسکیں۔ وہ میپکو ہیڈ(بقیہ نمبر53صفحہ6پر )
کوارٹر میں نئے بھرتی ہونے والے جونیئر انجینئرز/ایس ڈی اوزکے تربیتی پروگرامز مکمل ہونے پر تقریب تقسیم اسناد سے خطاب کررہے تھے۔ انہوں نے تربیتی پروگرام میں انجینئر محمد مرتضی کو پہلی،محمود عباس کوسیکنڈ اور عمر شہزاد کو تیسری پوزیشن حاصل کرنے پر مبارکباددی اور تمام انجینئر زکو میپکو میں خوش آمدید کیا۔انہوں نے کہا کہ قدرت نے آپکو ہزاروں امیدواروں میں سے منتخب کرکے پاکستان کی سب سے بڑی بجلی کی تقسیم کارکمپنی میں ملازمت فراہم کی ہے جس میں عوام الناس کی خدمت کے مواقع موجود ہیں۔ اگر آپ نیک نیتی سے صارفین کے مسائل حل کریں گے تو آپکو قدرت بھی اجر عطافرمائے گی۔ میپکو میں تکنیکی طورپر سیکھنے کے لئے بے انتہا مواقع موجود ہیں جو آپکو پروفیشنل مہارت فراہم کریں گے۔ نئے افسرا ن ایمانداری اورلگن سے فرائض سرانجام دیں انتظامیہ ان کی بھرپور سپورٹ کرے گی۔ چیف انجینئر کسٹمرسروسز جام گل محمد زاہد نے کہا کہ نئے انجینئرز سے ہمیں امیدیں وابستہ ہیں۔ ایس ڈی اوز کی کمی پوری کرنے کے لئے نئے انجینئرز کو ملازمتیں فراہم کی گئی ہیں۔ ینگ انجینئرزکمپنی اور ملک کی امیدوں پر پورا اتریں گے اور اتھارٹی کی طرف سے دئیے گئے اہداف حاصل کرنے کے لئے اپنی صلاحیتیں بروئے کار لائیں گے۔ ڈائریکٹرجنرل ایچ آر اینڈ ایڈمن چوہدری خالدمحمود نے کہا کہ نئے بھرتی ہونے والے انجینئرز کے ٹریننگ سیشنز کروائے گئے ہیں جس میں انہیں بجلی کے تقسیمی و ترسیلی نظام اور تمام شعبوں سے متعلق آگاہی دی گئی ہے جس سے انہیں سروس بہترین طریقے سے سرانجام دینے میں مدد ملے گی۔ تقریب میں نظامت کے فرائض اسسٹنٹ ڈائریکٹر ٹی اینڈ ایم پی رانا محمد سرفراز نے سرانجام دئیے۔ بعدازاں ٹریننگ مکمل کرنے والے39جونیئر انجینئرز/ینگ انجینئرزکرن امجد، ثانیہ سعید، بریرا منیر، سفینہ شمشاد، قر العین، عمر شہزاد، محمد ضعیم، محمد بلال افتخار، طلحہ علی خان، امان اللہ خان، محمد وجیہہ الدین خان، محمد عرفان، محمد شہرام خان، مدثر ظہیر، محمد مرتضی، ظلِ حسنین ظفر،محمد عمران اکبر، محمود عباس، محمد اکرم شاہد، محمد عامر شریف، سید علی رضا رضوی، فرحان علی، اویس رضا، تنویر حسن شاہ، افتخار علی، علی محمد، اسد علی، عبدالحکیم، نعمان علی، حزب اللہ، نبیلہ بی بی، محمد اسامہ جاوید، شہروز خان، ابرار ثاقب، محمد بلال، محسن غفار، محمد طلحہ خان، عبداللہ خان اور ساجد علی میں اسناد تقسیم کیں۔ اس موقع پر چیف انجینئر او اینڈ ایم ڈسٹری بیوشن محمد شہزاد راعی، پرنسپل ریجنل ٹریننگ سنٹر عبدالرحمن اور ڈائریکٹر ایچ آر ایم وقاص مسعود امجد چغتائی بھی موجود تھے۔