بھارت نے 9ماہی گیر وں سمیت20پاکستانی رہا کر دیئے
لاہور(این این آئی)بھارت سے 9 ماہی گیر وں سمیت20پاکستانی شہری رہائی پانے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے۔ بھارتی بارڈر سکیورٹی فورس کی جانب سے واہگہ بارڈر پر پاکستانیوں شہریوں کو پاکستان رینجرز کے حوالے کیا گیا۔رہائی پانے والوں میں محمد عاقل،محمد اسلم،محمد سہیل،ذوالقرنین،محمد مشتاق،اقبال،عمران شاہد،منظور احمد،پورا بھیل،فدا حسین،غلام دستگیر شامل،عبدالمناف،قاسم حسین، اچھر ،شیر علی،سلیم،احمد، عبدالمجید،بخش علی اور محمد اقبال شامل ہیں۔رہائی پانے والوں کا تعلق سندھ اور پنجاب سے ہے۔ رہائی پانے والوں کو واہگہ بارڈر پر ایدھی فاؤنڈیشن کے حوالے کیا گیا جو انہیں انہیں ان کے گھروں تک پہنچائے گی۔
20پاکستانی