سیکرٹری لوکل گورنمنٹ امین اویسی کا مویشی منڈی کا دورہ
ملتان(سپیشل رپورٹر)سیکرٹری لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ جنوبی پنجاب امین اویسی نے ماڈل کیٹل مارکیٹ جنگل جسونت گڑھ ملتان کا دورہ کیا اور ترقیاتی کام کا جائزہ لیا۔چیف آپریٹنگ آفیسر ملتان ڈویژن حسیب رازق کھیتران بھی انکے ہمراہ تھے۔ اس موقع پر بلڈنگ ڈیپارٹمنٹ کے ایس ڈی او نے جاری ترقیاتی کام بارے بریفینگ (بقیہ نمبر56صفحہ6پر )
دی اور بتایا کہ 10جون2023تک منصوبہ مکمل کرلیا جائے گا۔سیکرٹری لوکل گورنمنٹ نے ہدایت کہ ترقیاتی کام ہر صورت عیدالاضحیٰ سے قبل مکمل کیا جائے تاکہ مویشیوں کی خریدوفروخت کے لئے آنیوالے شہریوں کو بہترین سہولیات فراہم کی جاسکیں۔انہوں تعمیراتی کا اعلی معیار برقرار رکھنے کی بھی ہدایت کی۔