ڈیرہ، اسلحہ کی نوک پر موٹر سائیکل اور نقدی اُڑا لی گئی
ڈیرہ اسماعیل خان (بیورو رپورٹ) تھانہ پروآ کی حدود سفید مانئر کے قریب نامعلوم ڈکیتوں نے موٹرسائیکل سوار دکاندار سے اسلحہ کی نو ک پر 3لاکھ روپے مالیت کا سامان، 10ہزار کی نقدی، موٹرسائیکل و موبائل چھین کر لے گئے۔ تفصیلات کے مطابق سڑہ گرہ کے رہائشی دکاندار فقیر محمد نامی شخص موٹرسائیکل پر ڈیرہ سے سامان خرید کر گھر کی طرف جارہا تھا کہ تھانہ پروآ کی حدود سفیدہ مائنر کے قریب اچانک مسلح ڈکیتوں نے اس کو روک کر اس سے تین لاکھ روپے کا سامان، دس ہزار روپے نقد، موبائل اور موٹرسائیکل چھین کر فرار ہوگئے۔