تمام سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں تفریق کو ختم کیا جائے: اور نگزیب کشمیری 

تمام سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں تفریق کو ختم کیا جائے: اور نگزیب کشمیری 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


       پبی (نما ئندہ  پاکستان) حاجی اورنگزیب کشمیری مرکزی سیکرٹری جنرل ایپکا پاکستان نے میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ تمام سرکاری ملازمین کی تنخواھوں میں تفریق کو ختم کیا جائے۔ موجودہ مہنگائی کو مدنظر رکھتے ہوئے وفاقی بجٹ میں کے 100 فیصد اضافہ کیا جائے۔ اور تمام ملازمین کی ھاوس رینٹ الاؤنس۔ میڈیکل الاؤنس۔ کنونس الاؤنس پے اینڈ پنشن کمیٹی کے سفارشات کے مطابق بڑھائے جائیں۔ گریڈ 1 تا 16 سکیل کے ملازمین کو اگلے گریڈ کی ہی مراعات دی جائیں۔ مزدور کی اجرت کم از کم چالیس ہزار روپے کی جائے۔ انہوں نے مزید کہا۔ کہ اگر وفاقی بجٹ میں ھمارے مطالبات منظور نہ کئے گئے تو 2 جون کو پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں پنجاب کے ملازمین اور مرکزی قائدین احتجاج کرینگے۔ اور 8 جون کو ملک بھر کے لاکھوں سرکاری ملازمین پارلیمنٹ ھاوس اسلام آباد کے سامنے دھرنا دینے کیلیے قافلوں کی شکل میں پہنچیں گے۔