حکومت نوجوانوں کو سہولیات فراہمی کی کوشش جاری رکھے گی،رانا تنویر

حکومت نوجوانوں کو سہولیات فراہمی کی کوشش جاری رکھے گی،رانا تنویر

  

 اسلام آباد(این این آئی)وفاقی وزیر تعلیم رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ نوجوان ملک و قوم کا اثاثہ ہیں اور حکومت نوجوانوں کو سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے ہر ممکن کوشش جاری رکھے گی۔ وہ وزیراعظم وہیل چیئر سکیم کے سلسلے میں ہائیر ایجوکیشن کمیشن کی طرف سے منعقد کردہ تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ تقریب میں سکیم کے تیسرے اور آخری مرحلے کے تحت مختلف جامعات کے 37 طلبہ میں وہیل چیئرز تقسیم کی گئیں۔ وفاقی وزیر تعلیم نے کہا کہ جسمانی طور پر معذور طلبہ پاکستان کا اثاثہ ہیں جن کی فلاح کے لئے حکومت وزیراعظم یوتھ پروگرام کے تحت مختلف پروگراموں پر عملدرآمد کر رہی ہے، انہوں نے معذور طلبہ کوزیادہ سے زیادہ سہولیات کی فراہمی پر زور دیا۔ چیئرمین ایچ ای سی ڈاکٹر مختار احمد نے وزیر اعظم الیکٹرک وہیل چیئر سکیم کے پس منظر پر روشنی ڈالی اور کہا کہ یہ پروگرام معذور طلبہ میں الیکٹرک وہیل چیئرز تقسیم کرنے کے لئے 2017 میں شروع کیا گیاتاکہ ان کے تعلیمی سفر میں معاونت فراہم کی جاسکے۔ انہوں نے کہا کہ اس سکیم کے اگلے مرحلے میں سماعت اور بینائی سے محروم طلبہ میں ضروری آلات تقسیم کئے جائیں گے۔

رانا تنویر

مزید :

صفحہ اول -رائے -