پی ٹی آئی کو اپنی موت آپ مرنے دیا جائے،میاں افتخار حسین 

 پی ٹی آئی کو اپنی موت آپ مرنے دیا جائے،میاں افتخار حسین 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 کوئٹہ (آن لائن)عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکر ٹری جنرل میاں افتخار حسین نے کہا ہے کہ  کسی سیاسی جماعت پر پابندی کے حق میں نہیں،پی ٹی آئی کو اپنی موت آپ مرنے دیا جائے ملک میں ابھی جمہوریت پختہ نہیں ہوئی پی ٹی آئی نے جن سے ادھار لیا تھا وہ واپس لے رہے ہیں 9 مئی کو عمران پراجیکٹ کو لانے والے بے نقاب ہوئے  بحرانوں کے حل کیلئے پارٹی کی بلائی گئی آل پارٹیز کانفرنس میں پی ٹی آئی کے علاوہ تمام جماعتوں  نے شرکت کی تھی ہمارا موقف ہے کہ صاف اور شفاف انتخابات ایک ہی دن میں وقت مقررہ پر ہوں تاکہ عوام اپنے ووٹ سے اپنے نمائندوں کا چناؤ کرنے دیا جائے دہشتگردی کے خاتمے کیلئے نیشنل ایکشن پلان پر من وعن عملدرآمد کرکے ملک کو امن کا گہوارہ بناتے ہوئے معاشی سیاسی اور دیگر بحرانوں سے نکالنے کیلئے سب کو مل کر اپنا کرادار ادا کرنا ہوگا ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کو کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کے دوران کیا اس موقعہ پر پارٹی بلوچستان کے صدر پارلیمانی لیڈر اصغر خان اچکزئی مابت کاکا  جما الدین رشتیا عبدالرشید ناصر سمیت دیگر بھی موجود تھیمیاں افتخار نے کہا ہے کہ سیاسی جماعتوں کے اندر انتخابی عمل جمہوریت کو مستحکم کرتا ہے لیکن سیاسی جماعتوں میں جمہوریت کے فروغ اور عمل کا فقدان ہے اسی لئے جماعتیں اپنی پارٹی میں انتخابی عمل کو یقینی نہیں بناتی لیکن عوامی نیشنل پارٹی کے چار سال بعد پارٹی کے انٹرالیکشن ہوتے ہیں اس لئے ہم اپنی جماعت میں اس جمہوری عمل کو یقینی بناتے ہے تاکہ ملک میں جمہوریت کی فکر اور جمہوری انداز میں الیکشن کو یقینی بنایا جائے پارٹی کی سینٹرل کمیٹی کے فیصلہ کے مطابق جماعت کے الیکشن کیلئے مرکزی اور صوبائی الیکشن کمیشن بنائے گئے ہے بلوچستان میں  بھی اس حوالہ سے الیکشن کمیشن بنادیا ہے جو پارٹی کی ممبر شپ اور تنظیم سازی کے بعد یونٹوں اس صوبے کے الیکشن کرائے جائیں گے تمام مراحل مکمل ہونے کے بعد جنوری  2024میں پارٹی کی مرکزی اور صوبائی قیادت منتخب ہوگی جو چار سال اپنی ذمہ داری نبھائے گی۔
میاں افتخار حسین 

مزید :

صفحہ اول -رائے -