پی ٹی آئی کے صدر پرویز الٰہی پر پارٹی چھوڑنے کیلئے دباؤ ڈالے جانے کاانکشاف

پی ٹی آئی کے صدر پرویز الٰہی پر پارٹی چھوڑنے کیلئے دباؤ ڈالے جانے کاانکشاف
پی ٹی آئی کے صدر پرویز الٰہی پر پارٹی چھوڑنے کیلئے دباؤ ڈالے جانے کاانکشاف
سورس: File Photo

لاہور(ویب ڈیسک) پی ٹی آئی کے صدر پرویز الٰہی کے قریبی حلقوں کا دعویٰ ہے کہ ان پر 9 مئی کے واقعات کے پیش نظر پی ٹی آئی چھوڑنے کے لیے دباؤ ڈالا جا رہا ہے۔

روزنامہ جنگ کے مطابق  پرویز الٰہی نے کہا تھا کہ وہ اور ان کا بیٹا مونس الٰہی عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں، تاہم انہوں نے کہا تھا کہ ان کی ہمیشہ خواہش رہی ہے کہ چیف جسٹس آف پاکستان اور وزیراعظم کے دفاتر کے ساتھ ساتھ فوج کا بھی احترام کیا جائے۔