''لیو گرانٹنگ' آرڈر کر رہا ہوں، اس کے بعد چھٹی پر چلا جاؤں گا'، جسٹس فائز عیسیٰ کے آڈیو لیکس کمیشن کی کارروائی روکنے پر ریمارکس 

''لیو گرانٹنگ' آرڈر کر رہا ہوں، اس کے بعد چھٹی پر چلا جاؤں گا'، جسٹس فائز عیسیٰ ...
''لیو گرانٹنگ' آرڈر کر رہا ہوں، اس کے بعد چھٹی پر چلا جاؤں گا'، جسٹس فائز عیسیٰ کے آڈیو لیکس کمیشن کی کارروائی روکنے پر ریمارکس 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) آڈیو لیکس تحقیقات کیلئے قائم جوڈیشل کمیشن نے سپریم کورٹ کے احکامات پر کارروائی روک دی، کمیشن کے سربراہ جسٹس فائز عیسیٰ نے ریمارکس میں کہا کہ "لیو گرانٹنگ" آرڈر کر رہا ہوں، اس کے بعد چھٹی پر چلا جاؤں گا۔

نجی ٹی وی سماء نیوز کے مطابق آڈیو لیکس انکوائری کمیشن کی سربراہی جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کی، بینچ میں چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ نعیم اختر اور چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ عامر فاروق بھی شامل تھے۔ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے اٹارنی جنرل سے استفسار کیا کہ آڈیو لیکس کمیشن کیخلاف درخواستوں پر آئندہ سماعت کب ہے؟ 

اٹارنی جنرل نے جواب دیا کہ سپریم کورٹ میں کیس کی آئندہ سماعت 31 مئی کو ہے۔ جسٹس فائز عیسیٰ نے کہا کہ ہم باضابطہ طور پر دوبارہ آگاہ کئے جانے تک کوئی میٹنگ نہیں کر رہے ، جب تک آفیشلی نہیں بتایا جاتا یا کچھ اور نوٹیفائی نہیں ہوتا میٹنگ نہیں ہو گی۔ ٹی وی خبر پر ہم نہیں چلتے، سرکاری طور پر بتانے تک اجلاس نہیں ہو گا، میں "لیو گرانٹنگ" آرڈر کر رہا ہوں۔ اس کے بعد چھٹی پر ہی جاؤں گا۔

مزید :

قومی -