آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے اڑھائی کروڑ روپے عطیہ کر دیئے

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے اسلام آباد پولیس کے شہداءکی فیملیوں کیلئے اڑھائی کروڑ روپے عطیہ کر دیئے ۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد پولیس کے ترجمان نے ٹویٹر پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ عطیہ کی گئی تمام رقم شہداءکی فیملیز میں تقسیم کی جائے گی ۔ترجمان کا کہناتھا کہ اسلام آباد پولیس کی طرف سے شہداءکے ورثاءکو خطوط ارسال کردیے گئے ہیں۔ ہم شہداءکی قربانیوں کا حق نہیں ادا کرسکتے۔یہ حقیر نذرانہ 25 مئی یوم تکریم شہدائے پاکستان کی مناسبت سے شہداءکے ورثاءکو پیش کیا جائے گا۔اسلام آباد پولیس اپنے شہداءکی طرف سے چیف آف آرمی سٹاف سید عاصم منیر کی شکر گزار ہے۔
چیف آف آرمی سٹاف سید عاصم منیر کی طرف سے شہدائے اسلام آباد پولیس کےلیے 25 ملین کا تحفہ۔
اعزازیہ تمام شہداء کے ورثاء میں تقسیم کیا جائے گا۔
اسلام آباد پولیس کی طرف سے شہداء کے ورثاء کو خطوط ارسال کردیے گئے ہیں۔ ہم شہداء کی قربانیوں کا حق نہیں ادا کرسکتے۔
یہ حقیر نذرانہ 25 مئی…
— Islamabad Police (@ICT_Police) May 25, 2023