اللہ کے بتائے راستے پر چلو زندگی آسان ہو جائے گی۔۔۔

تحریر : سید ناصر حسین شاہ
سیاست و معارفت میں فرق سمجھو
ہمیشہ تقلید اس شخص کی کی جاتی ہے جو یا تو ایماندار ہو یا انتہائی بے ایمان
ہماراالمیہ یہ ہے کہ ہم من حیس القوم انتہائی بے ایمان ہیں لہٰذا جو لوگ ایمانداری کے راستے کو چننا چاہتے ہیں اس میں ہم کو جو سب سے زیادہ ایماندار نظر آتا ہے ہم اس کی رہنمائی میں پناہ لے لیتے ہیں
جو لوگ بے ایمانی اور طاقت اللہ کے سوا کسی انسان میں تلاش کرتے ہیں وہ بے ایمان اور کرپٹ گروہ میں موجود رہنا پسند کرتے ہیں
بس جب آپ کو یقین ہوجائے کہ کوئی رہنما اللہ تعالیٰ کو مکمل طاقت کا سر چشمہ سمجھے اور بنی نوع انسانوں کو کسی دنیا وی بتوں کی عبادتوں سے بچانے کی بات کرے، دنیاوی طاقت کا توازن، برابری کی بات کرے ،غلاموں کی زندگی گزارنے سے روکے تو اس کی تقلید کرنا ہمیں ہمارا دین سکھاتا ہے
قرآن پاک میں متعدد مرتبہ آیا ہے کہ ظالموں کے سامنے کبھی نہ جھکو بلکہ ان کا مقابلہ کرو اللہ کے بتائے ہو ئے راستے پر چلو زندگی آسان ہو جائیگی اور سمجھ بھی آنے لگ جائیگی۔