'فوج پر حملوں میں ملوث پارٹی میں کیسے رہ سکتے ہیں'، ٹکٹ ہولڈر کا تحریک انصاف چھوڑنے کا اعلان

جھنگ (ڈیلی پاکستان آن لائن) تحریک انصاف کے جھنگ سے ٹکٹ ہولڈر شیخ یعقوب نے پارٹی چھوڑنے کا اعلان کر دیا۔
نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق شیخ یعقوب پی پی 126 سے تحریک انصاف کے ٹکٹ ہولڈر تھے، انہوں نے پارٹی ٹکٹ کی واپسی کا بھی اعلان کیا۔ کہتے ہیں ہم نے سوچا تھا نیاپاکستان بنائیں گے، افسوس ہم بنے بنائے پاکستان پر حملے کر رہے ہیں۔ فوج پر حملوں میں ملوث پارٹی میں کیسے رہ سکتے ہیں۔
اس سے قبل سابق گورنر سندھ اور پی ٹی آئی رہنما عمران اسماعیل نے تحریک انصاف چھوڑنے کا اعلان کیا جس کے بعد ان کو جلاؤ گھیراؤ کیس سے ریلیف مل گیا۔