عمران اسماعیل کو "آزادی" مل گئی

عمران اسماعیل کو "آزادی" مل گئی
عمران اسماعیل کو

  

 کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) تحریک انصاف سے علیٰحدگی اختیار کرنے والے رہنما عمران اسماعیل کو  جیل سے "آزادی" مل گئی۔

نجی ٹی وی" جیو نیوز" کے مطابق عمران اسماعیل کو سینٹرل جیل کراچی سے رہا کیا گیا۔ پولیس نے انہیں جلاؤ گھیراؤ اور پی ٹی آئی کارکنان کو اکسانے کے کیس میں گرفتار کر رکھا تھا تاہم  عمران اسماعیل  نے تحریک انصاف چھوڑنے کا فیصلہ کر لیا۔

بعد ازاں عدالت میں عمران  اسماعیل کو پیش کیا  گیا تو تفتیشی افسر نے مؤقف اختیار کی کہ عمران اسماعیل  کے خلاف جلاؤ گھیراؤ کیس میں ملوث ہونے کا کوئی ثبوت نہیں ملا جس پر انہیں تفتیش میں بے گناہ قرار دے دیا گیا۔عدالت نے دونوں جانب سے وکلا ءکے دلائل سننے کے بعد عمران اسماعیل کو رہا کرنے کا حکم دیا جس پر انہیں جیل سے رہائی مل گئی۔

مزید :

قومی -