بل گیٹس کی مبینہ محبوبہ کے بارے میں دلچسپ انکشاف

بل گیٹس کی مبینہ محبوبہ کے بارے میں دلچسپ انکشاف
بل گیٹس کی مبینہ محبوبہ کے بارے میں دلچسپ انکشاف

  

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس کے روسی ایتھلیٹ میلا اینٹو نووا کے ساتھ معاشقے کی خبریں گردش میں تھیں۔ اب اس حوالے سے ایک اور تہلکہ خیز انکشاف منظرعام پر آ گیا ہے۔ میل آن لائن کے مطابق بل گیٹس کی اس مبینہ محبوبہ میلااینٹو نووا کے بارے میں معلوم ہوا ہے کہ وہ روسی جاسوس اینا چیپ مین کی ساتھی ہے۔ 
برطانوی اخبار ڈیلی میل کی طرف سے ایک تصویر حاصل کی گئی ہے جس میں چیپ مین اور میلا اینٹونووا کو اس جاسوس کی گرفتاری سے قبل نیویارک میں اکٹھے چہل قدمی کرتے ہوئے سیلفی لیتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ان کی یہ سیلفی منظرعام پر آنے کے بعد بل گیٹس اور میلااینٹونووا کے تعلق کے بارے میں کئی طرح کے سوالات اٹھ کھڑے ہوئے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق بل گیٹس اور اینٹونووا کے تعلق کی خبریں جنسی جرائم کے مرتکب امریکی کاروباری شخص جیفری ایپسٹین کے گھر سے حاصل کیے گئے مواد سے سامنے آئی تھیں۔ اب میلااینٹونووا کے روسی جاسوس کے ساتھ تعلق کے بعد بل گیٹس اور جیفری ایپسٹین کے تعلق کی نوعیت پر بھی سوال اٹھایا جا رہا ہے۔
رپورٹ کے مطابق بل گیٹس اور اینٹو نووا کی ملاقات اس وقت ہوئی تھی اینٹونووا کی عمر 20سال تھی۔ وہ 2009ءمیں بل گیٹس سے ملی تھیں۔ اس وقت گیٹس شادی شدہ تھے اور ان کے بچے بھی تھے۔ معاملے سے آگاہ ذرائع کے حوالے سے میل آن لائن نے بتایا ہے کہ جب ایپسٹین کو ان کے معاشقے کا علم ہوا تو انہوں نے دنیا کے امیرترین آدمیوں میں سے ایک کو دھمکیاں دیں اور بلیک میل بھی کیا تھا۔ 2017ءمیں ایپسٹین نے بل گیٹس کو ایک ای میل بھیجی اور ان سے معاوضے کے لیے کہا تھا۔ تاہم بل گیٹس نے انہیں کوئی رقم نہیں دی تھی۔