موت کے بعد دوبارہ زندہ ہونے کا دعویٰ کرنے والی خاتون نے موت کے بعد کی زندگی کے بارے میں حیران کن انکشافات کر د ئیے

موت کے بعد دوبارہ زندہ ہونے کا دعویٰ کرنے والی خاتون نے موت کے بعد کی زندگی کے ...
موت کے بعد دوبارہ زندہ ہونے کا دعویٰ کرنے والی خاتون نے موت کے بعد کی زندگی کے بارے میں حیران کن انکشافات کر د ئیے

  

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) موت کے بعد دوبارہ زندہ ہونے کا دعویٰ کرنے والی خاتون نے موت کے بعد کی زندگی کے بارے میں حیران کن انکشافات کیے ہیں۔ میل آن لائن کے مطابق 32سالہ کورٹنی سین تیاگو نامی اس خاتون کا دعویٰ ہے کہ وہ 40سیکنڈ تک مردہ رہی اور پھر زندگی کی طرف واپس لوٹ آئی۔ اس کا کہنا ہے کہ اگرچہ یہ چالیس سکینڈ تھے مگر ان میں اس نے وہ کچھ دیکھا کہ لگتا ہے جیسے وہ ایک زندگی گزار کر واپس آئی ہو۔ 
رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال جولائی میں کورٹنی نے اپنی چھاتیوں کا ایم آر آئی سکین کرایا، جو وہ ہر سال باقاعدگی سے کراتی رہتی ہے۔ تاہم گزشتہ سال اس عمل کے دوران اس کی طبیعت اچانک بگڑ گئی اور اس کے دل کی دھڑ کن اور بلڈ پریشرانتہائی کم ہو گئے اور اس کا دل 40سیکنڈ کے لیے بالکل بند ہو گیا۔ 
کورٹنی نے اپنے ٹک ٹاک اکاﺅنٹ پر اس واقعے کے متعلق کئی ویڈیوز پوسٹ کی گئی ہے۔ ان ویڈیوز میں وہ بتاتی ہے کہ جب میری موت ہوئی تو مجھے پیچھے رہ جانے والے اپنے جسم کی کوئی پروا نہیں تھی۔ حتیٰ کہ میرا بیٹا، فیملی اور دوست بھی اس موقع پر مجھے اہم محسوس نہیں ہوئے۔ یہ ایک خواب کی کیفیت تھی۔
کورٹنی بتاتی ہے کہ موت کے بعد ایک ساحل سمندر جیسا منظر تھا جہاں میں ریت پر کھڑی تھی اور میرے سامنے ایک اجنبی شخص کھڑا تھا۔ میں اس شخص کو پہلے کبھی نہیں ملی تھی لیکن مجھے لگ رہا تھا کہ میں اسے ہمیشہ سے جانتی ہوں۔وہ شخص مجھے حوصلہ دیتا ہے اور بتاتا ہے کہ سب کچھ ٹھیک ہے۔ وہ شخص مجھے کہتا ہے کہ ابھی میرا دنیا سے جانے کا وقت نہیں ہوا۔ 
کورٹنی بتاتی ہے کہ اس کے بعد اچانک میرے اردگرد ماحول تبدیل ہونا شروع ہو جاتا ہے۔ ساحل سمندر کی جگہ اب میں پہاڑوں کے درمیان کھڑی ہوتی ہوں۔ پھر میں اپنے بچپن کے گھر کے صحن میں موجود ہوتی ہوں۔ اس کے بعد میں دیگر کئی جگہوں پر جاتی ہوں۔ اس کے بعد میں واپس زندگی کی طرف آ جاتی ہوں۔
وہ بتاتی ہے کہ دوبارہ زندہ ہونے کے بعد کافی دیر تک مجھ میں بولنے کی سکت نہیں ہوتی اور میرا جسم بالکل بے جان ہوتا ہے۔ رپورٹ کے مطابق ڈاکٹروں نے کورٹنی کے جو ٹیسٹ کیے ان میں معلوم ہوا کہ کورٹنی ’Vasovagal Syncope‘ نامی عارضے میں مبتلا ہو گئی تھی۔ اس عارضے میں انسان کے دل کی دھڑکن اور بلڈپریشر تیزی سے کم ہو جاتے ہیںا ور اس کے دماغ کو خون کی فراہمی کم ہونے سے مختصر وقت کے لیے مریض بے ہوش ہوجاتا ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -