عراق نے آئی ایم ایف کا تمام قرض واپس کردیا

عراق نے آئی ایم ایف کا تمام قرض واپس کردیا
عراق نے آئی ایم ایف کا تمام قرض واپس کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بغداد (ڈیلی پاکستان آن لائن) عراق کے مالیاتی مشیر مظہر صالح نےبتایا ہے کہ 2003 سے لے کر اب تک انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ  سے لیے گئے تمام قرضوں کی ادائیگی کر دی ہے،جن کی کل مالیت 8 بلین ڈالر سے کم ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق عراقی وزیر اعظم کے مالیاتی مشیر مظہر صالح نے وضاحت کی کہ آئی ایم ایف نے عراق کو متعدد قرضے فراہم کیے، جس کا مقصد میکرو اکنامک استحکام اور مالیاتی اصلاحات کی حمایت کرنا ہے، عراق نے 2003 سے لے کر اب تک انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (IMF) سے لیے گئے تمام قرضوں کی ادائیگی کر دی ہے جن کی کل رقم صرف 8 بلین ڈالر سے کم ہے۔ مظہر صالح نے بتایا کہ 2003 اور 2021 کے درمیان عراق نے IMF سے کئی مالیاتی پروگرام حاصل کیےجن میں ہنگامی قرضے اور طویل مدتی مالی امداد شامل ہے2016 میں آئی ایم ایف نے عراق میں اقتصادی اصلاحات کے لیے 5.34بلین ڈالر کے مالیاتی پروگرام کی منظوری دی پانچ سالوں کے اندرعراق نے کل کا دو تہائی حصہ حاصل کرنے کے بعد قرض کی مکمل ادائیگی کر دی۔

مزید :

عرب دنیا -