امیر شخص سے شادی کرنے کا ارادہ ہے، عائشہ شوکت

    امیر شخص سے شادی کرنے کا ارادہ ہے، عائشہ شوکت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(فلم رپورٹر)ماڈل عائشہ شوکت نے کہا ہے کہ وہ اس لڑکے سے شادی کریں گی جو ماہانہ 10 لاکھ روپے کماتا ہوں اور اس کی شکل معروف اداکاروں سے ملتی جلتی ہو۔ ایک ٹی وی شو میں  انہوں نے بتایا کہ زمانہ طالب علمی میں ہی انہیں اپنی استانیاں ماڈلنگ کرنے کا کہتی تھیں جب کہ دوست بھی انہیں یہ کہتے رہے کہ ان کا چہرہ ماڈلز کی طرح ہے، اس لئے وہ ماڈلنگ کریں۔

ان کا کہنا تھا کہ بعد ازاں ماڈلنگ کی پیش کش ہونے پر انہوں نے  ماسٹر کے آخری سال سے ہی انہوں نے ماڈلنگ شروع کردی تھی۔شادی سے متعلق پوچھے گئے سوال پر انہوں نے کہا کہ وہ ایسے لڑکے سے شادی کریں گی جس نے کم سے کم ماسٹر تک تعلیم حاصل کر رکھی۔

 ماڈل نے مزید بتایا کہ ان کی ہونے والے شوہر کے لیے یہ بھی شرط ہے کہ وہ کم سے کم ماہانہ 10 لاکھ روپے کماتا ہو تاکہ وہ گھر آسانی سے چلا سکیں۔عائشہ شوکت نے بتایا کہ ان کی خواہش ہے کہ ان کا ہونے والا شوہر پاکستانی فواد خان اور وہاج علی کی طرح پیارے ہوں جب کہ بھارتی اداکار سدھارتھ ملہوترا کی خوبصورت ہوں۔

مزید :

کلچر -