قطراسلامی آرٹ میوزیم کے چیف ایگزیکٹوکا الحمراء آرٹ میوزیم کا دورہ 

      قطراسلامی آرٹ میوزیم کے چیف ایگزیکٹوکا الحمراء آرٹ میوزیم کا دورہ 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(فلم رپورٹر)قطراسلامی آرٹ میوزیم کے چیف ایگزیکٹو محمد سعد الرمیحی نے الحمراء آرٹ میوزیم کا دورہ کیا۔چیئرمین الحمراء رضی احمد وایگزیکٹوڈائریکٹر سارہ رشید نے وفد کا استقبال کیا۔قطراسلامی آرٹ میوزیم کے وفد نے الحمراء آرٹسٹ کونسل کے اعلی عہدیدران و دیگر اراکین سے ملاقات کی۔ملاقات میں ادبی وثقافتی اور تاریخی موضوعات پر گفتگو ہوئی۔نامور آرٹسٹ سلیمہ ہاشمی نے وفد کے اراکین کو میوزیم میں آویزاں نادر،نایاب و قیمتی فن پارے دیکھائے۔محمد سعد الرمیحی نے فن پاروں میں گہری دلچسپی لی، فنکاروں کے کام کو سراہا۔چیئرمین بورڈ آف گورنز لاہور آرٹس کونسل الحمراء رضی احمد اس موقع پر کہا کہ قطر اسلامی آرٹ میوزیم صدیوں پرانی ورثے کو محفوظ بنائے ہوئے ہے،وفد کا دورہ الحمراء آرٹ میوزیم نہایت خوشگوار، موثر و ثمر آور ثابت ہوگا،الحمراء میوزیم ٗنئی نسل کو عہد گزشتہ سے جوڑے ہوئے ہے۔ایگزیکٹوڈائریکٹر الحمراء سارہ رشید نے کہا کہ وفدکا الحمراء میوزیم آنا ہماری عزت افزائی ہے،مستقبل میں الحمراء آرٹ میوزیم و قطر اسلامی آرٹ میوزیم اکٹھے اپنی تاریخ محفوظ رکھنے کے لئے بھرپور تعاون کریں گے،دنیا میں اسلامی تاریخ کو پیش کرنے والے میوزیم کے اراکین کا الحمراء آنا ٗالحمراء انتظامیہ کی کامیابی ہے۔

مزید :

کلچر -