بڑے اداکاروں کے ساتھ کام کرنے کا پریشر ہوتا ہے، ہانیہ

  بڑے اداکاروں کے ساتھ کام کرنے کا پریشر ہوتا ہے، ہانیہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(فلم رپورٹر) معروف  اداکارہ ہانیہ عامر نے کہا ہے کہ پاکستان کی پہلی نیٹ فلیکس سیریز میں بڑے اداکاروں کے ساتھ کام کرنے کی وجہ سے ان پر پریشر ہے، تاہم ساتھ ہی چہ مگوئیاں ہیں کہ وہ مذکورہ سیریز میں فواد خان کی جوڑی کے طور پر دکھائی دیں گی۔ ایک غیر ملکی خبر رساں ادارے کو انٹرویو میں  اداکارہ نے پاکستان کی پہلی نیٹ فلیکس سیریز سے متعلق پوچھا گیا کہ وہ اتنے بڑے اداکاروں کی کاسٹ پر مبنی ویب سیریز کا حصہ بننے پر کیا محسوس کرتی ہیں، ان پر کتنا پریشر ہے؟اس پر ہانیہ عامر نے اعتراف کیا کہ فواد خان، ماہرہ خان اور احد رضا میر جیسے اداکاروں کی کاسٹ پر مبنی سیریز میں کاسٹ کیے جانے پر ان پر پریشر ہے۔انہوں نے کہا کہ وہ اور خوشحال خان مذکورہ سیریز کی کاسٹ میں سب سے کم عمر ترین اداکار ہیں جب کہ اقرا عزیز بھی قدرے کم عمر ہیں لیکن ان سے متعلق زیادہ جانتی ہیں۔ہانیہ عامر نے کہا کہ یہ بات درست ہے کہ احد رضا میر، فواد خان اور ماہرہ خان جیسے اداکاروں کے ساتھ کام کرنے کی وجہ سے ان پر پریشر ہے، انہیں نہیں پتا کہ کام کیسے ہوگا  مزید کہا کہ میں نے محنت سے یہ مقام حاصل کیا ہے۔

  او ر میری پوری کوشش ہوتی ہے کہ میں معیاری کام سے شائقین کے دل جیت سکوں اس کے لئے محنت کرتی ہوں۔

مزید :

کلچر -