مارگلہ ہلز کے ٹریل فائیو سے لاپتہ طالبعلم کی لاش ملنے کی اطلاعات

مارگلہ ہلز کے ٹریل فائیو سے لاپتہ طالبعلم کی لاش ملنے کی اطلاعات
مارگلہ ہلز کے ٹریل فائیو سے لاپتہ طالبعلم کی لاش ملنے کی اطلاعات
کیپشن: File Photo

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ویب ڈیسک) مارگلہ ہلز کے ٹریل فائیو سے لاپتہ ہونے والے طالب علم کی مبینہ لاش ملنے کی اطلاعات ہیں۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق محکمہ فارسٹ اورانوائرمنٹ کے عملے نے مبینہ طور پر 15سالہ محمد طلحہ کی لاش پولیس کے حوالے کردی ہے۔"آج نیوز" کے ذرائع کے مطابق لاش گمشدہ ہونے والے بچے کی ہے، پولیس ذرائع کے مطابق لاش ایک گہری کھائی سے برآمد ہوئی۔ علاوہ ازیں پولیس کے مطابق کپڑوں اور جسامت کی ساکت سے وہی بچہ معلوم ہورہا  ہےجبکہ والدہ اور دیگر لواحقین کو بلایا گیا ہے کہ لاش کی شناخت کی جا سکے۔

واضح رہے کہ اسلام آباد کے ٹریل فائیو میں طالب علم پراسرار طور پر لاپتہ ہو گیا تھا۔ مارگلہ ہلز کے ٹریل فائیو میں طالب علم طلحہ دوستوں کے ہمراہ ہائیکنگ کی غرض سے گیا تھا، تاہم پراسرار طور پر لاپتہ ہو گیا تھا۔