ٹورنامنٹ میں کھیلنے کا منتظر ہوں،آسٹریلوی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان مچل مارش کا انجری میں ریکوری کے بعد بیان 

 ٹورنامنٹ میں کھیلنے کا منتظر ہوں،آسٹریلوی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان مچل مارش ...
 ٹورنامنٹ میں کھیلنے کا منتظر ہوں،آسٹریلوی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان مچل مارش کا انجری میں ریکوری کے بعد بیان 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کینبرا(ڈیلی پاکستان آن لائن )آسٹریلوی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان مچل مارش نے کہا ہے کہ ریکوری تھوڑی سست رہی ہے اب میں تیار ہوں، ٹورنامنٹ میں کھیلنے کا منتظر ہوں۔
ٹریننگ سیشن کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے مچل مارش نے کہا کہ پہلے اندازہ تھا تین ہفتوں کے اندر فٹ ہو جاو¿ں گا لیکن زیادہ وقت لگ گیا۔مچل مارش کا کہنا ہے کہ آئی پی ایل سے جب باہر ہوا تو میرے پاس اتنا وقت تھا کہ مکمل ریکوری ہو جاتی۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ میں جلد بولنگ شروع کروں گا، وارم اپ میچ میں بیٹنگ کروں گا۔واضح رہے کہ مچل مارش ہیمسٹرنگ انجری کی وجہ سے آئی پی ایل چھوڑ کر وطن واپس آگئے تھے۔