مرغی کے گوشت کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز بھی اضافہ

مرغی کے گوشت کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز بھی اضافہ
مرغی کے گوشت کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز بھی اضافہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں مسلسل دوسرے روز مرغی کے گوشت کی قیمت میں اضافہ ہو گیا،مرغی کا گوشت 46 روپے فی کلومہنگا ہو گیا۔ 

 برائلر مرغی کے فی کلو گوشت کی نئی قیمت 423 روپے ہو گئی ،زندہ برائلرمرغی کا تھوک ریٹ 281 روپے کلو مقرر کیا گیا ہے جبکہ برائلر مرغی کا پرچون ریٹ 292 روپے فی کلوہے۔

 مرغی کی قیمت میں اضافہ ہوا ہے لیکن فارمی انڈوں کی فی درجن قیمت 237 روپے کی سطح پر برقرار ہے۔یاد رہے کہ  گزشتہ روز برائلر مرغی کا گوشت 377 روپے فی کلو تھا۔