عدالتی کارروائی کی نشریات کیخلاف پیمرا کے نوٹیفکیشن کیخلاف درخواست پر سماعت 29مئی تک ملتوی

عدالتی کارروائی کی نشریات کیخلاف پیمرا کے نوٹیفکیشن کیخلاف درخواست پر سماعت ...
عدالتی کارروائی کی نشریات کیخلاف پیمرا کے نوٹیفکیشن کیخلاف درخواست پر سماعت 29مئی تک ملتوی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہورہائیکورٹ نے عدالتی کارروائی کی نشریات کیخلاف پیمرا کے نوٹیفکیشن کیخلاف درخواست پر سماعت وکیل کی عدم موجودگی کے باعث 29مئی تک ملتوی کردی۔

لاہور ہائیکورٹ میں عدالتی کارروائی کی نشریات کے خلاف پیمرا کے نوٹیفکیشن کیخلاف ایک اور درخواست پر سماعت ہوئی،جسٹس عابد عزیز شیخ نے شہری مشکور حسین کی درخواست پر سماعت کی، درخواست میں پیمرا، وزارت اطلاعات و نشریات اور وفاقی حکومت کو فریق بنایا گیا ہے،درخواست گزار کے وکیل ندیم سرور پیش نہ ہوئے،جونیئر وکیل نے استدعا کی کہ سینئر وکیل شہر سے باہر ہیں سماعت ملتوی کی جائے،سرکاری وکیل نے درخواست کی مخالفت کرتے ہوئے کہاکہ درخواست گزار متاثرہ فریق نہیں درخواست خارج کی جائے، عدالت نے درخواست گزار کے وکیل کے پیش نہ ہونے پر سماعت 29 مئی تک ملتوی کردی۔