ایک جانب سیاسی کشیدگی دوسری جانب سرمایہ کاری ۔۔۔؟  شہزاد اقبال نے اہم سوال اٹھا دیا

ایک جانب سیاسی کشیدگی دوسری جانب سرمایہ کاری ۔۔۔؟  شہزاد اقبال نے اہم سوال ...
ایک جانب سیاسی کشیدگی دوسری جانب سرمایہ کاری ۔۔۔؟  شہزاد اقبال نے اہم سوال اٹھا دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی ( مانیٹرنگ ڈیسک )سینئر  تجزیہ کار و اینکر پرسن  شہزاد اقبال نے کہا ہے کہ  ملک میں ایک طر ف جہاں بعض حلقوں کی جانب سے سیاسی کشیدگی کے باعث اس ملک کے معاشی مستقبل پر تحفظات کا اظہارکیا جارہا ہے ۔ وہیں دوسری طرف حکومت ملک کے معاشی مستقبل ، بیرونی سرمایہ کاری اور آئی ایم ایف پروگرام سمیت دیگر معاشی معاملات پر اعتماد نظر آرہی ہے ۔ 

 نجی ٹی وی پر اپنےپروگرام کے آغاز میں میزبان شہزاد اقبال نے تجزیہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں ایک طر ف جہاں بعض حلقوں کی جانب سے سیاسی کشیدگی کے باعث اس ملک کے معاشی مستقبل پر تحفظات کا اظہارکیا جارہا ہے ۔ وہیں دوسری طرف حکومت ملک کے معاشی مستقبل ، بیرونی سرمایہ کاری اور آئی ایم ایف پروگرام سمیت دیگر معاشی معاملات پر اعتماد نظر آرہی ہے ۔سعودیہ عرب کے بعد متحدہ عرب امارات کی جانب سے پاکستان میں سرمایہ کاری کے لیے اربوں ڈالر زکی رقم مختص کرنے کے اعلان کو اہم پیش رفت قرار دیا جارہا ہے۔

وفاقی حکومت کا کہنا ہے کہ سرمایہ کاری کا اعلان ایس آئی ایف سی کی کوششوں کا نتیجہ ہے اور یہ بیرونی سرمایہ کاری ایس آئی ایف سی کے ذریعے ہی ہوگی۔ 

پروگرام میں وفاقی وزیر سینیٹر مصدق ملک، سینئر صحافی و تجزیہ کار محمد مالک  اور کرکٹر احمد شہزاد نے بھی گفتگو کی ۔