سینئر صحافی مجیب الرحمان شامی کی وفد کے ہمراہ ایرانی قونصل خانہ لاہور آمد ، صدر ابراہیم رئیسی اور ان کے رفقاء کی شہادت پر اظہار تعزیت کیا

سینئر صحافی مجیب الرحمان شامی کی وفد کے ہمراہ ایرانی قونصل خانہ لاہور آمد ...
سینئر صحافی مجیب الرحمان شامی کی وفد کے ہمراہ ایرانی قونصل خانہ لاہور آمد ، صدر ابراہیم رئیسی اور ان کے رفقاء کی شہادت پر اظہار تعزیت کیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) سینئر صحافی ، تجزیہ کار اور روزنامہ "پاکستان " کے چیف ایڈیٹر مجیب الرحمان شامی، معروف کالم نگار و تجزیہ کار  حفیظ اللہ نیازی،  عمر شامی، عثمان شامی ، بابرخان اوراجمل جامی  نےآج ایرانی قونصل خانہ لاہور پہنچ کر  ایرانی صدر ابراہیم رئیسی اور ان کے رفقاء  کی ہیلی کاپٹر حادثے میں شہادت پر  تعزیت کی اور وزیٹرزبک پر اپنے تاثرات قلم بند کیے۔

اس موقع پر مجیب الرحمان شامی کا کہنا تھا کہ  ابراہیم رئیسی کی شہادت ایران کیلئے ناقابل تلافی نقصان ہے۔ پاکستان اور ایران کے تعلقات کے لیے ابراہیم رئیسی کی خدمات کو فراموش نہیں کیا جائے گا۔پاکستان کے عوام دکھ کی اس گھڑی  میں ایرانی عوام کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور صدر ابراہیم رئیسی اور ان کے رفقاء  کی خدمات کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہیں ۔ہم دعا گو ہیں  کہ اللہ تعالیٰ شہداء کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام اور ان کے اہل خانہ و ایرانی قوم کو اس سانحے پر صبر جمیل عطا فرمائے۔