اسرائیل فلسطینی ریاست کے وجود کو تسلیم کرے :سعودی وزیر خارجہ

اسرائیل فلسطینی ریاست کے وجود کو تسلیم کرے :سعودی وزیر خارجہ
اسرائیل فلسطینی ریاست کے وجود کو تسلیم کرے :سعودی وزیر خارجہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

برسلز(ڈیلی پاکستان آن لائن )سعودی وزیرخارجہ فیصل بن فرحان نے اسرائیل کے لئے فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنا ضروری قرار دے دیا۔
بیلجیم کے دارالحکومت برسلز میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سعودی وزیر خارجہ نے کہا کہ اسرائیل کا فلسطینی ریاست کے وجود کو تسلیم کرنا ضروری ہے اور یہ اس کے مفاد میں بھی ہے۔انہوں نے کہاکہ اسرائیل تسلیم کرے کہ وہ فلسطینی ریاست کے وجود کے بغیر قائم نہیں رہ سکتا مگر یہ حقیقت ہے کہ موجودہ اسرائیلی حکومت اس بات کو نہیں سمجھ رہی اور یہ تشویش کی بات ہے۔فیصل بن فرحان کا کہنا تھا کہ مغویوں کی رہائی ہونی چاہئے، دو ریاستی حل فلسطین اور اسرائیل دونوں کے مفاد میں ہے، فریقین کو چاہئے کہ فوری مذاکرات کریں، غزہ کے لوگ زیادہ انتظار نہیں کرسکتے۔سعودی وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ اسرائیل یہ فیصلہ نہیں کرے گا کہ فلسطینیوں کو حق خود ارادیت ملے گا یا نہیں بلکہ یہ اقوام متحدہ کے چارٹر اور عالمی قوانین سے جڑا ہے، یہ بہت ضروری ہے کہ اسرائیل تسلیم کرے کہ فلسطینی ریاست کے وجود کے بغیر اسکا وجود بھی نہیں ہوسکتا۔