پاکستانی معیشت کے حوالے سے عالمی بینک اور آئی ایم ایف کی متضاد پیشگوئیاں

 پاکستانی معیشت کے حوالے سے عالمی بینک اور آئی ایم ایف کی متضاد پیشگوئیاں
 پاکستانی معیشت کے حوالے سے عالمی بینک اور آئی ایم ایف کی متضاد پیشگوئیاں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاکستان کی معیشت سے متعلق عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) اور ورلڈبینک کی متضاد پیشگوئیاں سامنے آئی ہیں۔
پاکستان کی معیشت کے حوالے سے سامنے آنے والی دستاویزات کے مطابق آئی ایم ایف نے کہا ہے کہ رواں سال مہنگائی کی شرح 24.8 فیصد رہنے کی توقع ہے جبکہ عالمی بینک کے مطابق پاکستان میں رواں سال مہنگائی کی شرح 26 فیصد رہنے کا امکان ہے۔ آئی ایم ایف کے مطابق آئندہ سال پاکستان میں مہنگائی کی شرح 12.7 فیصد تک آنے کا امکان جبکہ عالمی بینک نے آئندہ مالی سال مہنگائی کی شرح 15 فیصد رہنے کی پیشگوئی کی ہے۔دستاویزات کے مطابق آئی ایم ایف نے رواں سال معاشی شرح نمو 2 فیصد رہنے کی پیشگوئی کی ہے اور عالمی بینک نے کہا ہے کہ رواں سال پاکستان کی معاشی شرح نمو 1.8 فیصد رہے گی۔
آئی ایم ایف کے مطابق آئندہ مالی سال معاشی شرح نمو 3.5 فیصد تک ہوگی جبکہ عالمی بینک نے آئندہ مالی سال معاشی شرح نمو 2.3 ہونے کی پیشگوئی کی ہے۔