اسلام آباد: مارگلہ کی سیدپور ویلج رینج میں آتشزدگی

اسلام آباد: مارگلہ کی سیدپور ویلج رینج میں آتشزدگی
اسلام آباد: مارگلہ کی سیدپور ویلج رینج میں آتشزدگی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) اسلام آباد میں مارگلہ کی سیدپور ویلج رینج میں آگ لگ گئی، جسے بجھانے کا کام جاری ہے۔

سی ڈی اے کے 75 سے زائد فائر فائٹرز آگ بجھانے میں مصروف ہیں، مزید ٹیمیں بھی جائے وقوعہ پر روانہ کردی گئی ہیں، تیز ہوا کے باعث آگ پر قابو پانے میں مشکلات پیش آرہی ہیں۔

وزیراعظم کی کوآرڈینیٹر برائے ماحولیاتی تبدیلی رومینہ خورشید عالم  نے آگ بجھانے کیلئے ہیلی کاپٹر بھیجنے کی درخواست کی ہے۔