ویسٹ انڈیز نے ورلڈکپ سے قبل جنوبی افریقہ کیخلاف سیریز میں کلین سویپ کرکے خطرے کی گھنٹی بجادی

ویسٹ انڈیز نے ورلڈکپ سے قبل جنوبی افریقہ کیخلاف سیریز میں کلین سویپ کرکے ...
ویسٹ انڈیز نے ورلڈکپ سے قبل جنوبی افریقہ کیخلاف سیریز میں کلین سویپ کرکے خطرے کی گھنٹی بجادی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

جوہانسبرگ(ڈیلی پاکستان آن لائن )ویسٹ انڈیز نے جنوبی افریقہ کے خلاف تین ٹی 20 میچوں کی سیریز میں کلین سویپ کر کے ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 میں دوسری ٹیموں کے لئے خطرے کی گھنٹی بجادی جبکہ جنوبی افریقہ کی میگا ایونٹ کے حوالے سے تیاریوں پر سوالات اٹھ گئے ہیں۔
ساو¿تھ افریقہ گزشتہ ٹی 20 ورلڈ کپ کے بعد سے اپنے آخری 11 مکمل ٹی 20 میچوں میں سے صرف 2 جیت سکا ہے جبکہ اس دوران اسے 2 بار ویسٹ انڈیز اور ایک بار آسٹریلیا کے ہاتھوں سیریز کی شکست کا سامنا کرنا پڑا۔اس سیریز میں جنوبی افریقہ کو جارح مزاج مڈل آرڈر بلے باز ایڈن مارکرم، ہینرک کلاسن، ڈیوڈ ملر اور ٹرسٹن اسٹبس کی خدمات حاصل نہیں تھیں جبکہ وہ ورلڈ کپ سکواڈ کا حصہ ہیں، اوپنر کوئنٹن ڈی کوک کی فارم پروٹیز کے لئے باعث تشویش ہے، جنہوں نے 3 اننگز میں صرف 64 رنز بنائے اور وہ اس سے قبل بی بی ایل، ایس اے ٹی 20 لیگ اور آئی پی ایل میں بھی اچھی کارکردگی نہیں دکھا سکتے تھے۔اسی طرح سے سیریز کے دوران فاسٹ باو¿لر اینریچ نورٹجے نے 12.16 کی اوسط سے باو¿لنگ کرتے ہوئے کوئی وکٹ حاصل نہیں کی جبکہ وہ انجری کے باعث تقریباً 9 ماہ تک کرکٹ سے دور رہنے کے بعد ٹیم میں واپس آئے ہیں۔
ویسٹ انڈیز گیانا میں ورلڈ کپ کے اپنے پہلے میچ سے قبل آسٹریلیا کے ساتھ ٹرینیڈاڈ میں وارم اپ میچ کھیلے گا، اس نے گزشتہ ٹی 20 ورلڈ کپ کے بعد سے 5 میں سے 4 سیریز جیتی ہیں۔ویسٹ انڈیز نے حالیہ سیریز میں جنوبی افریقہ کو 3-0 سے شکست دی، ابتدائی دو میچز میں اس نے 175 اور 207 کے ٹوٹل کا کامیاب دفاع کیا جبکہ آخری میچ میں 164 رنز کے ہدف کا 14 اوورز میں تعاقب کرکے جنوبی افریقہ کو آسانی سے شکست دے دی۔واضح رہے کہ ٹی 20 ورلڈکپ میں کل 20 ٹیمیں شامل ہیں، ٹورنامنٹ یکم جون سے 29 جون تک کھیلا جائے گا جس کی میزبانی امریکا اور ویسٹ انڈیز کریں گے۔
یاد رہے کہ ٹی20 ورلڈ کپ کا آغاز یکم جون سے ہو رہا ہے اور ایونٹ کے گروپ اے میں موجود پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں 9 جون کو نیویارک میں مدمقابل ہوں گی۔
پاکستان ایونٹ کے گروپ اے میں بھارت، آئرلینڈ، کینیڈا اور امریکا کے ساتھ ہے۔
پاکستان کا ٹی 20 ورلڈ کپ کا شیڈول
6 جون: پاکستان بمقابلہ امریکا، ڈیلاس
9 جون: پاکستان بمقابلہ بھارت، نیویارک
11 جون: پاکستان بمقابلہ کینیڈا، نیویارک
16 جون: پاکستان بمقابلہ آئرلینڈ، لاڈر ہل