پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مندی

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مندی
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مندی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان سٹاک ایکسچینج میں آج مندی کا رجحان دیکھا گیا،ہنڈرڈانڈیکس 465 پوائنٹس کی کمی سے 75 ہزار 517 پوائنٹس پر بند ہوا ۔

دن بھر مجموعی طور پر 405 کمپنیوں کے شیئرز میں کاروبار ہوا ،123 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ 230 کے شیئرز میں کمی ہوئی ،مارکیٹ میں 44 کروڑ 53 لاکھ سے زائد شیئرز کالین دین ہوا،سٹاک مارکیٹ میں 16 ارب 37 کروڑ سے زائد مالیت کے شیئرز کے سودے ہوئے۔

مارکیٹ کی بلند ترین سطح 76ہزار187 جبکہ کم ترین سطح 75ہزار485 پوائنٹس ریکارڈ کی گئی۔