ساتھی مسافر سے مونگ پھلی نہ کھانے کی درخواست کرنے پر مسافر کو پرواز سے اتار لیا گیا

ساتھی مسافر سے مونگ پھلی نہ کھانے کی درخواست کرنے پر مسافر کو پرواز سے اتار ...
ساتھی مسافر سے مونگ پھلی نہ کھانے کی درخواست کرنے پر مسافر کو پرواز سے اتار لیا گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) برطانوی نشریاتی ادارے کی ایک خاتون میزبان اور اس کی فیملی کو سن ایکسپریس کی ایک پرواز سے اتار دیا گیا۔ میل آن لائن کے مطابق جارجی پامر فیملی کے ہمراہ چھٹیاں منانے کے لیے ترکی جا رہی تھی، جب ساتھی مسافروں سے مونگ پھلی نہ کھانے کی درخواست کرنے پر پرواز کا پائلٹ غصے میں آ گیااور انہیں ہوائی جہاز سے اتار دیا۔
درحقیقت جارجی پامر کی کم عمر بیٹی کو مونگ پھلی سے الرجی تھی۔ پرواز روانہ ہونے سے پہلے ہی ان کے قریب بیٹھے کچھ مسافروں نے مونگ پھلی کھانی شروع کر دی، جس پر جارجی پامر نے اپنی بیٹی کی طبیعت بگڑنے کے خدشے کے پیش نظر ان مسافروں سے درخواست کی کہ وہ مونگ پھلی نہ کھائیں۔
طیارے سے اتارے جانے کے بعد جارجی پامر نے اپنی اور اپنی فیملی کی ازسرنو بکنگ کرائی۔ جارجی پامر کا کہنا تھا کہ پائلٹ کے اس ناروا سلوک کے سبب انہیں اگلی پرواز کی بکنگ اور دیگر سفری انتظامات پر5ہزار پاﺅنڈ دوبارہ خرچ کرنے پڑے۔ جارجی پامرکا کہنا تھا کہ پائلٹ اور پرواز کے دیگر عملے نے ہمارے ساتھ انتہائی گھٹیا سلوک کیا۔جب میں نے مسافروں سے مونگ پھلی نہ کھانے کی درخواست کی تو پائلٹ نے کاک پٹ سے ہی غصے میں مجھ پر چیخنا چلانا شروع کر دیا اور اگلے ہی لمحے ہمیں جہاز سے اتر جانے کا حکم دے دیا گیا۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -