قطر ایئرویز کی پروازمیں ہوائی جہاز کو شدید جھٹکے لگنے سے 12مسافر اور فضائی عملے کے افراد زخمی

قطر ایئرویز کی پروازمیں ہوائی جہاز کو شدید جھٹکے لگنے سے 12مسافر اور فضائی ...
قطر ایئرویز کی پروازمیں ہوائی جہاز کو شدید جھٹکے لگنے سے 12مسافر اور فضائی عملے کے افراد زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ڈبلن(مانیٹرنگ ڈیسک) قطر ایئرویز کی آئرلینڈ جانے والی پروازمیں ہوائی جہاز کو شدید جھٹکے لگنے سے 12مسافر اور فضائی عملے کے افراد زخمی ہو گئے۔میل آن لائن کے مطابق دوحہ سے ڈبلن جانے والی پرواز کیو آر 017کو ترکیہ کی فضائی حدود سے گزرتے ہوئے شدید جھٹکے لگے۔
یہ جھٹکے لگ بھگ 20سیکنڈز تک جاری رہے، جن سے جہاز کے اندر ہر چیزاتھل پتھل ہو گئی اور مسافروں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ ڈبلن ایئرپورٹ کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ طیارے کے باحفاظت لینڈ کرتے ہی ایئرپورٹ پولیس اور فائر اینڈ ریسکیو ڈیپارٹمنٹ سمیت دیگر ایمرجنسی سروسز کے اہلکاروں نے طیارے کو اپنے حصار میں لے لیا۔
بیان میں بتایا گیا ہے کہ زخمی ہونے والوں میں عملے کے 6افراد اور 6مسافر شامل تھے جنہیں فوری طور پر ہسپتال پہنچایا گیا۔ قطر ایئرویز کی طرف سے اس واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ جہاز کو جھٹکے اس وقت لگے جب مسافروں میں کھانا تقسیم کیا جا رہا تھا۔ ایئرلائنز کے ترجمان کے مطابق واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔