امریکہ نے3ارب 61کروڑ روپے مالیت کے 133چوری شدہ نوادرات پاکستان کو واپس کر دیئے

 امریکہ نے3ارب 61کروڑ روپے مالیت کے 133چوری شدہ نوادرات پاکستان کو واپس کر دیئے
 امریکہ نے3ارب 61کروڑ روپے مالیت کے 133چوری شدہ نوادرات پاکستان کو واپس کر دیئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکہ نے 1کروڑ 30لاکھ ڈالر (تقریباً3ارب 61کروڑ روپے) مالیت کے 133چوری شدہ نوادرات پاکستان کو واپس کر دیئے۔ڈیلی پاکستان گلوبل کے مطابق نوادرات کی واپسی کے لیے نیویارک کے علاقے مین ہیٹن میں ڈسٹرکٹ اٹارنی کے دفتر میں ایک خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں برآمد ہونے والے نوادرات کی نمائش بھی کی گئی۔
ان نوادرات میں گندھارا دور کے مجسمے اور دیگر اشیاءبھی شامل ہیں۔امریکہ کی طرف سے پاکستان کو چوری شدہ نوادرات واپس کرنے کی یہ 5قسط تھی۔ تقریب میں پاکستان قونصل جنرل عامر اتوزئی نے حکومت پاکستان کی طرف سے یہ نوادرات وصول کیے۔
اس موقع پر قونصل جنرل نے ڈسٹرکٹ اٹارنی آفس، نوادرات سمگلنگ کی روک تھام کے لیے بنائے گئے خصوصی یونٹ اور محکمہ ہوم لینڈ سکیورٹی کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے یہ نوادرات برآمد کیے۔ نیویارک میں واقع پاکستانی قونصل خانے کے ایکس اکاﺅنٹ پر اس تقریب کی تصاویر پوسٹ کی گئی ہیں اور بتایا گیا ہے کہ جلد یہ نوادرات پاکستان کے عجائب گھروں کی زینت بنیں گے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -