موہنجوداڑو اور شہید بینظیر آباد ملک کے گرم ترین شہر قرار

موہنجوداڑو اور شہید بینظیر آباد ملک کے گرم ترین شہر قرار
موہنجوداڑو اور شہید بینظیر آباد ملک کے گرم ترین شہر قرار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)سندھ کے میدانی علاقوں میں ہیٹ ویو کا سلسلہ جاری ہے،آج بھی سندھ کے بیشتر اضلاع میں پارہ 50 ڈگری سے تجاوز کر گیا ۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج موہنجوداڑو اور شہید بینظیر آباد 51.5 ڈگری کے ساتھ ملک کے گرم ترین شہر قرار پائے جبکہ جیکب آباد اور دادو میں آج پارہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 51 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، اسی طرح لاڑکانہ میں 50, خیرپور 50.4 جبکہ سکھر میں درجہ حرارت 49.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

مٹھی اور حیدرآباد 48 جبکہ میرپور خاص میں درجہ حرارت 46.5 ڈگری رہا ،بدین 41.8 اور ٹھٹھہ میں درجہ حرارت 38 ڈگری سینٹی گریڈ رہا کراچی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 38ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیاگیا۔

مزید :

ماحولیات -قومی -