پاک فوج نے ہمیشہ ملکی سلامتی کو اپنی جانوں پر فوقیت دی،وزیراعظم شہباز شریف

پاک فوج نے ہمیشہ ملکی سلامتی کو اپنی جانوں پر فوقیت دی،وزیراعظم شہباز شریف
پاک فوج نے ہمیشہ ملکی سلامتی کو اپنی جانوں پر فوقیت دی،وزیراعظم شہباز شریف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم شہباز شریف نے ٹانک اور باغ ضلع خیبر میں دہشت گردوں کے خلاف افواج پاکستان کے کامیاب آپریشن کی تعریف کی ہے۔

وزیراعظم نے کامیاب آپریشن پر افواج پاکستان کو خراج تحسین اور شہید 5 جوانوں کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔

اسلام آباد سے جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ افواج کے جوانوں نے اپنی جانوں کی پرواہ کیے بغیر دہشت گردوں کی سرکوبی کےلیے کارروائی کی۔اللہ رب العزت شہدا کے درجات بلند اور ان کے اہلِخانہ کو صبر جمیل عطا کرے، مجھ سمیت پوری قوم شہدا کے اہلِ خانہ کو خراجِ تحسین پیش کرتی ہے۔افواج پاکستان کے افسران اورجوانوں نے ملکی سلامتی کو ہمیشہ اپنی جانوں پر فوقیت دی۔

ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے ناسور کے ملک سے خاتمے تک اس کےخلاف جنگ جاری رکھیں گے۔ پوری قوم دہشتگردی کےخلاف اس جنگ میں افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

مزید :

قومی -