منور فاروقی نے دوسری شادی کر لی، بھارتی میڈ یا کا دعویٰ

منور فاروقی نے دوسری شادی کر لی، بھارتی میڈ یا کا دعویٰ
منور فاروقی نے دوسری شادی کر لی، بھارتی میڈ یا کا دعویٰ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن)بھارتی اسٹینڈ اپ کامیڈین اور رئیلیٹی شو بگ باس 17 کے ونر منور فاروقی نے دوسری شادی کرلی۔انڈین میڈیا کی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ منور فاروقی نے رواں ماہ کے آغاز میں میک اپ آرٹسٹ 'مہہ زبین کوٹ والا' سے شادی کرلی۔  وہ ابھی اس سب کو خفیہ رکھنا چاہتے ہیں ،یہی وجہ ہے کہ ان کی شادی کی تصاویر کہیں نظر نہیں آئیں گی۔ممبئی میں ہونے والی منور اورمہہ زبین کی شادی کی تقریب میں بھی جوڑے کے والدین اور کچھ قریبی دوستوں نے شرکت کی۔

 واضح رہے کہ منور فاروقی کی پہلی شادی میں سے ان کا ایک بیٹا ہے اور جوڑے کے درمیان علیٰحدگی ہوچکی ہے۔بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اپنی پہلی شادی کے حوالے سے بگ باس میں بات کرتے ہوئے منور نے بتایا تھا کہ ان کی پہلی شادی والدین کی مرضی سے خاندان میں ہوئی جو چل نہیں سکی۔

مزید :

تفریح -