اسرائیل کی ایک اور مسلم ملک کی فوج پر فائرنگ

اسرائیل کی ایک اور مسلم ملک کی فوج پر فائرنگ
اسرائیل کی ایک اور مسلم ملک کی فوج پر فائرنگ
کیپشن: فائل فوٹو

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

رفح (ڈیلی پاکستان آن لائن) مظلوم فلسطینیوں پر ظلم کے پہاڑ توڑنے والے غاصب اسرائیل کی ہٹ دھرمی برقرار ہے۔

تازہ ترین کارروائی میں اسرائیلی فوج کی جانب سے مصری فوج پر فائر کھول دیے گئے،اسرائیلی میڈیا کے مطابق غزہ کی رفح کراسنگ پر اسرائیلی فوج کی مصری فوج پر فائرنگ سے ایک مصری فوجی ہلاک جبکہ کئی زخمی ہوگئے۔

عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج نے مصری فوج پر فائرنگ کی تصدیق کی ہے،اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ واقعہ کی تحقیقات کررہے ہیں،مصری حکام سے بات چیت جاری ہے۔