نیب ریمانڈ 14سے بڑھا کر 40دن کردیا گیا

نیب ریمانڈ 14سے بڑھا کر 40دن کردیا گیا
نیب ریمانڈ 14سے بڑھا کر 40دن کردیا گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) نیب کا ریمانڈ 14 سے بڑھا کر 40 دن اور بدنیت نیب افسر کی سزا 5 سال سے کم کرکے 2 سال کردی گئی۔

قائم مقام صدر یوسف رضا گیلانی نے نیب ایکٹ ترمیمی اور الیکشن ایکٹ ترمیمی آرڈیننس جاری کردیے۔

قائم مقام صدر نے الیکشن ایکٹ ترمیمی آرڈیننس جاری کردیا، جس کے مطابق الیکشن ٹریبونل میں حاضر سروس جج کے علاوہ ریٹائرڈ جج بھی ہوں گے۔

یوسف رضا گیلانی نے نیب ترمیمی آرڈیننس بھی جاری کردیا، جس کے مطابق نیب کا ریمانڈ 14 دن سے بڑھا کر 40 دن کر دیا گیا۔نیب ترمیمی آرڈیننس کے مطابق بدنیتی پر مبنی کیس بنانے پر نیب افسر کی سزا 5 سال سے کم کرکے 2 سال کر دی گئی۔

مزید :

قومی -