اداکارہ مومل خالد عثمان نے شوبز کو خیر باد کہہ دیا

اداکارہ مومل خالد عثمان نے شوبز کو خیر باد کہہ دیا
 اداکارہ مومل خالد عثمان نے شوبز کو خیر باد کہہ دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی نامور اداکارہ مومل خالد عثمان نے اسلام کیلئے شوبز کو خیر باد کہہ دیا۔انسٹاگرام پر اداکارہ کی تمام نئی تصاویر حجاب کے ساتھ ہیں اور وہ مختلف علمائے کرام کے بیانات بھی اپلوڈ کرتی رہتی ہیں۔ایک پوسٹ پر مداح نے ان سے سوال کیا کہ وہ دوبارہ ڈراموں میں کب واپس آئیں گی تو مومل نے بتایا کہ وہ اب شوبز میں کام نہیں کریں گی۔

26 سالہ اداکارہ نے اپنے کیریئر کا آغاز 2008 میں ٹی وی ڈرامے ’خود غرض‘ سے کیا جبکہ ’بیچاری قدسیہ‘ اور ’میرے ہم نشیں‘ میں بھی اداکاری کے جوہر دکھائے۔واضح رہے کہ 2017 میں مومل کی شادی عثمان پٹیل سے ہوئی اور اب ان کے دوبچے ایک بیٹا اور بیٹی بھی ہیں۔

مزید :

تفریح -