پنجاب پراونشل کوآپریٹو بینک کا قرضوں کے حوالے سے اجلاس

پنجاب پراونشل کوآپریٹو بینک کا قرضوں کے حوالے سے اجلاس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 لاہور(کامرس رپورٹر)پنجاب پراونشل کوآپریٹو بینک لمیٹڈ کی جانب سے فصل ربیع 2013-14 ءکیلئے قرضہ جات کے اجرائ، فصل خریف 2013ءکی وصولی اور بالخصوص غیر فعال قرضہ جات کی وصولی کے حوالے سے عبداللہ شاہد رجسٹرار کوآپریٹوز پنجاب کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا۔ جس میں صدر / چیف ایگزیکٹو آفیسر بینک سید طلعت محمود ،محکمہ امداد باہمی اور بینک کے سینئر افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں 897ملین روپے کے غیر فعال بقایا جات کی وصولی کے ہدف کا جائزہ لیا گیا اور انہیں ہدایت کی گئی کہ 31 دسمبر 2013ءتک مقرر کردہ ہدف کے مطابق غیر فعال بقایا جات کی وصولی ہدف کو مکمل کریں۔ واضح رہے کہ 293 ملین روپے وصول کیے جاچکے ہیں اجلاس میں فصل ربیع 2013-14ءکیلئے کوآپریٹو سوسائٹیز کے ذریعہ 2 ارب 50 کروڑ روپے کے دیئے جانے والے قرضہ جات کے اجراءکی رفتار کا بھی جائزہ لیا گیا
 اور فیلڈ سٹاف کو سخت ہدایت کی گئی کہ وہ غیر فعال بقایا جات کی وصولی کے ساتھ ساتھ مذکورہ فصل کیلئے قرضہ جات کے اجراءکا عمل مکمل کریں۔
اور فصل خریف 2013ءکی وصولی رفتار بھی تیز کی جائے۔ اجلاس میں کوآپریٹو ہاﺅسنگ سوسائٹیز کے آڈٹ، ایل ای ڈی لائٹس کی تنصیب اور بائیو میٹک سسٹم رائج کرنے کا بھی جائزہ لیا گیا اور محکمہ امداد باہمی کے افسران کو ہدایت کی کہ وہ مقرر کردہ ہدف کے مطابق تمام کام بروقت مکمل کریں۔

مزید :

کامرس -