رواں مالی سال بجٹ خسارہ5.8 فیصد تک لانے کا حکومتی عزم

رواں مالی سال بجٹ خسارہ5.8 فیصد تک لانے کا حکومتی عزم

اسلام آباد(آن لائن) حکومت رواں مالی سال کے دوران بجٹ خسارہ5.8 فیصد تک لانے کا عزم رکھتی ہے،رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میںمجموعی ملکی پیداوار میں بجٹ خسارے کا حصہ ایک فیصد سے کم رہا۔وزارتِ خزانہ کے ذرائع کے مطابق حکومت موجودہ مالی سال کے اختتام تک بجٹ خسارہ آٹھ سے پانچ اعشاریہ آٹھ فیصد تک لانے کیلئے کوششیں کر رہی ہے۔حکومت قرضوںکو کم کرنے اور آمدنی بڑھانے کی غرض سے ٹیکسوں کے دائرے کو وسعت دینے سمیت مختلف اقدامات کر رہی ہے۔

ذرائع وزارتِ خزانہ کے مطابق گزشتہ پانچ ماہ میں قومی برآمدات میں نو فیصدتک اضافہ ہوا ہے جبکہ ٹیکس وصولیوں میں سترہ فیصد تک اضافہ ہوا ہے۔

مزید : کامرس