توانائی بحران پر قابوپانے کیلئے کالا باغ ڈیم کی تعمیر ناگزیرہے: عبدالباسط

توانائی بحران پر قابوپانے کیلئے کالا باغ ڈیم کی تعمیر ناگزیرہے: عبدالباسط

لاہور(کامرس رپورٹر)لاہور چیمبرآف کامرس کے سابق سینئر نائب صدر عبدالباسط نے کہا ہے کہ توانائی بحران کے خاتمہ اور سستی بجلی کے حصول کیلئے کالا باغ ڈیم کی تعمیر ناگزیر ہے ،کالا باغ ڈیم کی تعمیر کیلئے رائے عامہ ہموار کرنے کیلئے چیمبرآفکامرس میں سیمینار کا انعقاد خوش آئند ہے انہوں نے کہا کہ صنعی پیداوار میں اضافہ کیلئے سستی بجلی ازحد ضروری ہے اسی طرح ہم بین الاقوامی مارکیٹ میںاپنی ایکسپورٹ اضافہ کیلئے دوسرے ممالک کا مقابلہ کرسکتے ہیں پاکستان کی ایکسپورٹ بڑھنے سے حکومت کے زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہوگا اور حکومت معاشی بحران سے نجات حاصل کرسکتی ہے۔عبدالباسط نے کہا کہ کالا باغ ڈیم کی سیاسی بنیادوں پر مخالفت کرنے والے اس کے فوائد پر بھی نظر دوڑائیں۔کالا باغ ڈیم کی تعمیر تکنیکی نہیں سیاسی مسئلہ ہے اور اسے قومی اتفاق رائے سے ہی حل کیاجاسکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ چھوٹے ڈیم بنا کر پانی اور توانائی کے بحران کو کسی حد تک کم کیا جاسکتا ہے لیکن توانائی بحران کے خاتمہ کیلئے کالا باغ ڈیم کی تعمیر ناگزیر ہے ، کالاباغ ڈیم کا منصوبہ سستی ترین بجلی کے حصول اور زراعت کی ترقی کا باعث بنے گا۔پاکستان کا مستقبل زراعت کی ترقی سے وابستہ ہے جب زراعت ترقی کرے گی تو صنعت کو وافر خام مال مہیا ہوگا اور چمنیوںسے نکلنا شروع ہوجائے گا ۔6.1ملین فٹ پانی کا ذخیرہ کرنے والے کالا باغ ڈیم کی تعمیر سے ملک میں صنعتی ترقی کے ایک نئے دور کا آغاز ہوگا۔

مزید : کامرس