سرکاری ملازمین مشاورت فیس کا ایک تہائی خزانے میں جمع کرائیں: وزارت خزانہ
اسلام آباد(آئی اےن پی)وفاقی وزارت خزانہ نے فیصلہ کر لیا ہے کہ ایک لاکھ روپیہ سے زائد مشاورت فیس لینے والے سرکاری ملازمین اس کا ایک تہائی سرکاری خزانے میں جمع کروائیں گے۔ وزارت خزانہ کی طرف سے جاری کردہ نوٹیفیکیشن کے مطابق وہ سرکاری ملازمین جوایک لاکھ روپیہ سے زائد مشاورت فیس لیتے ہیں وہ اس رقم کا ایک تہائی سرکاری خزانے میں جمع کروائیں گے۔نوٹیفیکیشن کے مطابق سرکاری ملازمین ایک سے زیادہ بورڈ آف ڈائریکٹر کے ممبر نہں ہو سکتے جبکہ کسی بھی بورڈ آف ڈائریکٹر کا ممبر ہونے کی صورت میں سرکاری ملازمین سالانہ چھ لاکھ سے زائد الاﺅنس حاصل نہیں کر سکتے۔