وارد ٹیلی کام کی وائٹ ربن مہم میں بھرپور شرکت

وارد ٹیلی کام کی وائٹ ربن مہم میں بھرپور شرکت

 لاہور(پ ر)وارد ٹیلی کام اپنی سماجی ذمہ داری کو جاری رکھتے ہوئے اس سال پھر پاکستان میں وائٹ ربن مہم کا حصہ ہے جوبین الاقوامی سطح پر تشدد کی شکار خواتین کےلئے حمایت اور اظہار یکجہتی کے طور پر منایا جاتا ہے۔وارد کے ملازمین نے اس دن عہد کارڈ پر دستخط کرکے اور سفید ربن پہن کر یکجہتی کا اظہارکیا اور اس دن کی اہمیت کو سوشل میڈیا اورا پنے صارفین کو ایس ایم ایس کے ذریعے اجاگر کیا۔ چیف ایگزیکٹو آفیسر، وائٹ ربن پاکستان عمر آفتاب نے کہا کہ گزشتہ سال کی طرح وارد نے اس سال بھی سماجی بھلائی کی سرگرمیوں میںبڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔

 اور یہ پیغام لوگوں تک کا میابی سے پہنچایا ۔

مزید : کامرس