رواں مالی سال ٹیلی کام کے شعبہ کی درآمدات میں 14.46فیصد کمی

رواں مالی سال ٹیلی کام کے شعبہ کی درآمدات میں 14.46فیصد کمی

اسلام آباد (این این آئی) رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران ٹیلی کام کے شعبہ کی درآمدات میں 14.46فیصد کمی واقع ہوئی ہے ، جس کی بڑی وجہ ڈالر کی مسلسل برھتی ہوئی قیمت بتائی جاتی ہے ، ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعداد وشمار کے مطابق رواں مالی سال میں جولائی تا ستمبر کے دوران 309.8ملین ڈالر کی درآمدات کی گئیں جن میں موبائل فون ، پرزہ جات اور دیگر سامان شامل ہے جبکہ گزشتہ مالی سال کے پہلے تین ماہ کے دوران ٹیلی کام کے شعبہ کی درآمدات کاحجم 362.3ملین رہا۔

مزید : کامرس