کراچی،آلو کی فی کلوگرام قیمت 100روپے ہوگئی

کراچی،آلو کی فی کلوگرام قیمت 100روپے ہوگئی

کراچی (آئی اےن پی)کراچی میں غریبوں کی سبزی آلو اب غریبوں کی پہنچ سے باہر ہوگیا ۔ ایک کلوگرام آلو کی قیمت سو روپے سے زیادہ ہوگئی ۔ غریبوں کا کہنا ہے کہ مہنگائی نے ہمارا کچومر نکال دیا اور کوئی ہماری چیخیں سننے والا نہیں۔ٹماٹر نے قیمتوں کی ڈبل سنچری کی تو آلو بھی 100روپے کلو پر آگیا،غریب غرباء تو آلو کو اکیلے بھی پکاتے تھے لیکن یہی آلو پاکستان میں نایاب ہوتا جا رہا ہے۔ اب سموسوں میں کیا استعمال ہوگا؟ آلو نہیں ہوگا تو جانے باورچی خانہ کیسے چلے گا۔کہا جاسکتا ہے کہ غریبوں کی سبزی آلو اب غریبوں کی پہنچ سے باہر ہوگیا ہے۔

مزید : کامرس