فارما انڈسٹری ڈاکٹروں کو دی جانے والے رشوت کم کرے :اکانومی واچ

فارما انڈسٹری ڈاکٹروں کو دی جانے والے رشوت کم کرے :اکانومی واچ

 کراچی(اکنامک رپورٹر) پاکستان اکانومی واچ نے کہا ہے کہ فارما انڈسٹری ادویہ کی قیمت بڑھانے کے بجائے ڈاکٹروں کو دی جانے والے رشوت کم کرے۔ایک بیان میںپاکستان اکانومی واچ کے سربراہ ڈاکٹرمرتضیٰ مغل نے کہاکہ پاکستان کے فارما سیکٹرمیں ترقی کی بڑی گنجائش ہے تاہم خود انڈسٹری کے غیرقانونی ہتھکنڈے ترقی کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہیں۔ ڈاکٹراور محکمہ صحت کے حکام عوام کا بد ترین استحصال کررہے ہیں۔ مہنگائی کی آڑ میں ہر قسم کی ادویات کی قیمتیں بڑھائی جارہی ہیں تاکہ فارما کمپنیاں اپنے منافع اورڈاکٹروں کو دی جانے والی رشوت میں اضافہ کرسکیں۔ ڈاکٹرمرتضیٰ مغل نے کہا کہ متعلقہ اداروں کی ملی بھگت سے عوام کو مہنگی اورغیرمعیاری ادویات تجویزکی جارہی ہیں۔ جس کے عیوض ڈاکٹروں کولاکھوں روپے کے تحائف اورترغیبات دی جارہی ہیں۔

مزید : کامرس