بھارت سے درآمدی گیس کا حجم منظوری سے کہیں زیادہ ہے: وزارت تجارت

بھارت سے درآمدی گیس کا حجم منظوری سے کہیں زیادہ ہے: وزارت تجارت

لاہور(اے پی اے ) وزارت تجارت نے واہگہ بارڈ کے راستے بھارت سے تین سو میٹرک ٹن کاربن ڈائی آکسائڈ گیس درآمد کرنے کی خصوصی اجازت دی تھی۔ تاہم درآمدی گیس کا حجم منظورشدہ حجم سے کہیں زیادہ ہے۔ یہ ٹھوس یا ڈرائی آئس، فروزن فوڈ انڈسٹری، ریفریجریشن اورآئس کریم اندسٹری میں استعمال ہوتی ہے۔ قابل فکر غور بات یہ ہے کہ واہگہ بارڈر پر گیس کی اسٹوریج، ٹیسٹنگ لیبارٹری اور ٹرانسپورٹیشن کا کوئی انتظام نہیں ہے، وزارت تجارت کی مجرمانہ غفلت سے، گیس کے اخراج سے کسی بھی وقت کوئی بڑا حادثہ رونما ہوسکتا ہے۔

مزید : کامرس