یمن ، ڈرون حملے میں 12 شدت پسند ہلاک

یمن ، ڈرون حملے میں 12 شدت پسند ہلاک

صنعائ(اے پی پی) یمن میں ڈرون حملے کے نتیجہ میں 12 شدت پسند ہلاک ہوگئے ۔ یمن کی وزارت داخلہ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ملک کے جنوبی صوبے ابیان میں جاسوسی طیارے نے ایک گاڑی پر میزائل داغے جس کے باعث گاڑی مکمل طور پر تباہ جبکہ اس میں سوار 12شدت پسند ہلاک ہوگئے۔ بیان میں وضاحت نہیں کی گئی کہ مذکورہ حملہ کس کی جانب کیا گیا ہے واضح رہے کہ یمن میں زیادہ تر ڈرون حملے امریکا کی جانب سے کئے جاتے ہیں ۔

مزید : عالمی منظر